• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور ٹیررفنانسنگ، منی ایکسچینج پر چوتھی مرتبہ کارروائی، 9کروڑ سے زائد کی کرنسی ضبط

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے نے چوتھی مرتبہ بڑے پیمانے پر ہنڈی حوالہ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث السہارا منی ایکسچینج کے مالک محبوب رحمت اللہ عرف محبوب موتی کی چار ایکسچینج کمپنیوں پر چھاپے مار کر اس کو اس کے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا اور وہاں سے 9کروڑ سے زائد ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 2009/10ء میں اس وقت کے کرائم سرکل میں یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پاکستان سے بیرون ملک اور اندرون ملک خاص طور پر کے پی کے میں اربوں روپے کا ہنڈی حوالہ ہورہا ہے۔ سب سے خطرناک اطلاع یہ تھی کہ یہ خطیر رقوم ٹیرر فنانسنگ اور دہشت گردوں کے اکاؤنٹس میں جارہی تھی جس کے بعد کرائم سرکل کراچی میں مقدمہ 7/2010درج ہوا جس کے تفتیشی افسر حاجی خان تھے اور محبوب موتی کو گرفتار کرلیا گیا مگر مبینہ طور پر تفتیش میں جھول رکھا گیا اور بڑی رقم نے ہاتھ تبدیل کردیئے جس کے بعد مقدمے کے تفتیشی افسر کو تربت ٹرانسفر کردیا گیا۔

تازہ ترین