• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر اسکینڈل، تحقیقات کیلئے نیب کی مشترکہ ٹیم تشکیل،مالی اور قانونی ماہرین شامل، تمام افراد اور محکموں کو صفائی کا موقع دیا جائے، چیئرمین نیب

شوگر اسکینڈل، تحقیقات کیلئے نیب کی مشترکہ ٹیم تشکیل


اسلام آباد( نما ئندہ خصوصی) شوگر سبسڈی اسکینڈل کی انکوئری کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی،ٹیم میں دو انوسٹی گیشز افسر، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر شامل ہونگے، تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کرینگے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں ماہانہ جائزہ لیا جائے گا،قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر ز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر، پراسیکوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن نیب ظاہر شاہ، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ مبینہ شوگر سبسڈی اسکینڈل کی غیر جانبدرانہ ، آزادانہ، شفاف، میرٹ اور قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے تجربہ کاراور محنتی افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(CIT) تشکیل دی گئی ٹیم میں دو انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر/ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے جبکہ چئیرمین نیب،ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی اور ڈی جی آپریشنز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں ماہانہ جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین