• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح سے متعلق باتیں ماضی کا حصہ، اب ساتھ کام کر رہے ہیں، یوسف

مصباح سے متعلق باتیں ماضی کا حصہ، اب ساتھ کام کر رہے ہیں، یوسف 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سےچارج سنبھال لیا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے بعد 10 سال بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بننے پر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دوسری اننگز شروع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےمحمد یوسف نے کہا کہ پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے نامی گرامی کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ کی باگ دوڑ دی ہے جس سے ان کی حکمت عملی واضح ہے۔ مصباح الحق کے حوالے سے باتیں اب ماضی کا حصہ ہیں، ہم دونوں پی سی بی کی چھتری کے تلے کام کر رہے ہیں، پی سی بی میں اب اچھے کام ہو رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ بورڈ نےتنقید سے بچنے کیلئے نامور کرکٹرز کو اکٹھا کیا ہے۔ میں اب پی سی بی کا ملازم ہوں، جہاں کہا جائے گا کام کروں گا۔ انہوں نے کہا بیٹسمینوں کو تین مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور ان تین مراحل کے بارے میں بیٹنگ کوچ سب کھلاڑیوں کو بتا ہی سکتا ہے، بیٹسمینوں کو گراؤنڈ کے اندر اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان پر عمل کرنا ہے۔

تازہ ترین