• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین دوست

ایک بار تین دوست کھانا کھانے گئے ۔اتنے میں بادل آگئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک کو چھتری لانے کے لئے بھیجا جائے۔

چنانچہ ایک دوست چھتری لینے چلا گیا اس نے شرط رکھی میرے آنے تک کوئی کھانے کو ہاتھ نہیں لگائے۔

پانچ گھنٹے گزر گئے وہ نہ آیا تب انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب کھانا کھا لینا چاہیے، جیسے ہی انہوں نے کھانے کی طرف ہاتھ بڑھایا دروازے کے پیچھے سے آواز آئی خبردار اگر کھانے کو ہاتھ لگایا تو میں چھتری لینے نہیں جاؤ گا۔

ایک شخص کی مرتے وقت وصیت

بیٹا تم ڈیفنس والے پانچ بنگلے لے لینا۔بیٹا تم سے میں بہت پیار کرتا ہوں، کلفٹن والی 20 کھوٹیاں میں تمہیں دے رہا ہوں ۔

اور بیگم صدر والے 11فلیٹ تمہارے۔

پاس کھڑی نرس بہت متاثر ہوئی اور اس کی بیوی سے بولی آپ کتنے خوش قسمت ہیں آپ کے شوہر کتنے امیر ہیں۔

بیوی بولی کہاں کے امیر یہ دودھ والا ہے

اپنے گاہکوں کے نمبر بتا رہا ہے۔

تازہ ترین