• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مروہ سے زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت


کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والیننھی بچی مروہ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان افغان شہری ہیں جنہوں نے پاکستان کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بنا رکھے ہیں۔ ایک ملزم درزی اور ایک کچرا چننے والا ہے۔

دونوں ملزمان کے ڈی این اے سیمپل جانچ کے لیے جام شورو لیب بھیج دیے گئے ہیں۔ ملزمان کو صبح ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود عیسیٰ نگری میں خالی پلاٹ کے قریب کچرا کنڈی سے کمسن بچی مروہ کی بوری بند لاش ملی تھی۔

میڈیکل لیگل آفیسر (ایم ایل او) جناح اسپتال کا کہنا تھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد بھاری چیز سر پر مار کر قتل کیا گیا۔

تازہ ترین