• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاف ڈوپلیسی بابر اعظم کے بیٹنگ اسٹائل کا دفاع کرنے لگے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بیٹنگ پر بڑھتی ہوئی تنقید دیکھ کر جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر فاف ڈو پلیسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔

بابر اعظم  نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے دوران 5 میچز میں 22 کی اوسط اور 115.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 66 رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ایسے میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ دیکھیں، مجھے لگتا ہے کہ تمام عظیم کھلاڑیوں میں کیریئر کے دوران  مختلف مقامات پر تبدیلیاں آتی ہیں، کرکٹ اس قدر آگے بڑھ گئی ہے کہ بابر جسے ہم بہت طویل عرصے سے دنیا کے ایک بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے جانتے ہیں، وہ اس وقت ٹی 20 کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے خود کو تھوڑا پیچھے دیکھ رہا ہے۔

اُنہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ پاکستان کو بابر اعظم کو جارحانہ انداز میں کھیلنے کے لیے مجبور کرنے کہ بجائے ان کے لیے صحیح جگہ تلاش کرنی چاہیے۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ جیسی پچز پر ابھی ٹی 20 ورلڈ کپ ہو رہا ہے وہاں بابر اعظم جیسا کھلاڑی درمیان کے اوورز میں بہت زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید