آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا


امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث اب تک مرنے والوں کی تعداد 33 ہوچکی ہے جبکہ لاکھوں افراد بےگھر بھی ہوچکے ہیں۔

آگ کے باعث 13 ہزار مربع کلومیٹر رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے، لاکھوں افرادبے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب کچھ روز قبل امریکا کی ریاستوں کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

فائر فائٹرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے تاہم آگ بجھانے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ ہزاروں مکانات خاکستر ہوچکے ہیں اور درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید