• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ کرکٹر و آفیشلز کے پہلے کورونا ٹیسٹ کی فیس ادا کرنے کو تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میڈیا پر ہونے والی مسلسل تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ یوٹرن لے کر ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پہلے ٹیسٹ کی فیس ادا کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔ اتوار کو پی سی بی نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیس کی رقم خودادا کرنا ہوگا۔ پیر کو پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان نے کہا کہ بورڈ ان تمام کھلاڑیوں کو پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے واجبات کی ادائیگی بعد میں کردے گا، دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ پی سی بی کے سنٹرل اسٹیشن پر ہوں گے۔ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا سلسلہ پیر سےسے شروع ہوگیا۔ مریدکے سے بایو سیکیور ببل شروع ہوگا اور وہیں سے کھلاڑی بسوں میں بیٹھ کر ملتان جائیں گے۔

تازہ ترین