• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی بیرون ملک علاج کی تفصیلی رپورٹ وزارت قانون میں جمع

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک علاج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ وزارت قانون و انصاف میں جمع کرادی۔ پیر کو نواز شریف کے نمائندے عطاء تارڑ نے رپورٹ جمع کرائی، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کو بھیجی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نواز شریف کی رپورٹ پر سوالات اٹھائے، 17جنوری کوپنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کی جسمانی حالت اور لیبارٹری کی رپورٹ کو میڈیکل رپورٹس کا حصہ نہیں بنایا گیا، 18جنوری کو نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کے لیے خط لکھا گیا، 29جنوری کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے ایک اور یاددہانی خط لکھا گیا، 6فروری کو میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان سے رپورٹ مانگی گئی، 21فروری کو نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان بذریعہ ویڈیو لنک میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔

تازہ ترین