• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے رومانٹک بولڈ ہیرو عمران ہاشمی کا نیا روپ سامنے آگیا جس میں اُن کے بال اور داڑھی بڑھی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اداکار نے اپنی نئی فلم ’حرامی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا جس میں انہیں چشمہ لگائے، گلے میں موٹی سی چین پہنے، لمبے بال اور بڑھی داڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں یہ تو بتایا کہ یہ اُن کی آنے والی فلم ’حرامی‘ کی پہلی جھلک ہے تاہم انہوں نے اپنے کریکٹر اور فلم سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق اداکار کی نئی فلم 25 اکتوبر 2020 کو جنوبی کوریا کے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم ’حرامی‘ کو شیم مادیراجو نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ یہ فلم بھارت اور امریکا کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عمران ہاشمی کی فلموں میں ’فٹ پاتھ، زہر، کل یگ، اکثر، گینگسٹر، جنت، راز، مرڈر 2، جنت 2، ڈرٹی پکچر، ایک تھی ڈائن، راز 3 اور ونس اپون ٹائم ان ممبئی جیسی تھرلر اور بولڈ فلمیں شامل ہیں۔

عمران ہاشمی نے بادشاہو، اظہر، ہماری ادھوری کہانی، انگلی اور گھن چکر جیسی سیاسی و سماجی موضوعات پر مبنی فلموں میں بھی کام کیا ہے، تاہم انہیں بولڈ ہیرو تسلیم کیا جاتا ہے۔

اگرچہ انہوں نے کیریئر کا آغاز2003 میں ریلیز ہونے والی تھرلر فلم فٹ پاتھ سے کیا، تاہم انہیں شہرت 2005 کی بولڈ تھرلر فلم مرڈر سے ملی۔

تازہ ترین