• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بالخصوص کراچی کے مسائل کو حل کرنا ہے، ناصر شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے اور بالخصوص کراچی کے مسائل ہیں ان کو حل کرنا ہے، مختلف منصوبوں پر مختصر اور طویل مدتی پلاننگ کی ہے۔ اولڈ سٹی ایریا میں نئی اسکیم متعارف کی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے ان خیالات کا اظہار  کے ایم سی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی بھی موجود تھے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سابق میئر اختیارات کا 2002 سے موازانہ کرتے ہیں۔ نالوں پر تجاوزات اُسی دور میں قائم ہوئی تھیں۔ مصطفٰی کمال کی نیت پر شک نہیں کررہا ہوں۔ ایم کیو ایم کی پوری پارٹی اس وقت یرغمال تھی جس سے مسائل پیدا ہوئے۔ نئے قانون میں تمام چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بارش بہت زیادہ تھی ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہوگا۔ مسائل کے حل کے لیے اپنا کیمپ آفس بھی قائم کر رہا ہوں۔

وزیربلدیات نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے پہلی بار سب لوگ متفق ہیں، بہت ساری ڈی ایم سیز نے خود سے کام کیا ہے۔ صرف کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں افسران تعینات کئے۔

انہوں نے کہا کہ دو کارپوریشن مزید بنانے جارہے ہیں۔ نئی قانون سازی کررہے ہیں، بلدیاتی اداروں کو مستحکم کرینگے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نئے میئر کو دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن اور اختیارات دینگے۔ مردم شماری پر تحفظات ہیں، وزیر اعلیٰ نے واضح موقف دیا، ہم چاہتے ہیں کہ 120 دن کے اندر الیکشن ہوں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہاں کے ٹاؤن ناظمین نے ہی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی رائے دی تھی، ڈی ایم سیز نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو اپنے ہاؤس سے پاس کرایا، ہم نے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرینگے۔

تازہ ترین