• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں 13642 کورونا ٹیسٹ ہوئے، 341 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13642 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اب تک 11 لاکھ 58 ہزار 904 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔  

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک صوبے بھر میں1 لاکھ 32 ہزار 591 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2448 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں101مریض صحتیاب ہوگئے اور اب تک1 لاکھ 27 ہزار 727 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 2416 مریض زیر علاج ہیں۔ زیر علاج میں2137 گھروں میں اور 5 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔ آج 274 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس وقت 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ آج 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 341 نئے کیسز میں سے 173 مثبت کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع جنوبی کراچی میں 66، ضلع شرقی 46، ضلع کورنگی 32، ضلع وسطی 13، ضلع غربی 11 اورضلع ملیر میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے کے دیگر اضلاع دادو 34، جامشورو 33، سکھر 17 اور شہید بینظیرآباد میں 9 کیسز ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد 7، ٹنڈوالہیار 4، ٹنڈو محمد خان اور سجاول میں 3-3 کیسز، لاڑکانہ، مٹیاری، میرپورخاص، سانگھڑ اور ٹھٹہ میں 2-2 اور خیرپور میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین