• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، عوام کا شکوہ جائز، کچھ لوگ مشکلات کو نئے پاکستان سے جوڑتے ہیں، عمران خان

مہنگائی، عوام کا شکوہ جائز، کچھ لوگ مشکلات کو نئے پاکستان سے جوڑتے ہیں، عمران خان


لاہور( ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا خواب ضرور پورا ہو گا‘ بڑے خواب دیکھنے والا ہی بڑے کام کرتا ہے‘ مودی نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن لگایا، آج بھارت پر ﷲ کا عذاب آیا ہوا ہے‘راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں نئے پاکستان کا تصور نظر آ رہا ہے۔

مہنگائی سےمتعلق عوام کا شکوہ جائز ہے ‘کچھ لوگ مشکلات کو نئے پاکستان سے جوڑتے ہیں‘ مشکل حالات میں مشکلات ہوتی ہیں‘ماضی کے حکمران ملک کوقرضوں میں ڈبو کر چلے گئے ، قرضوں کی واپسی کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے مشکلات آرہی ہےلیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے خواب چھوڑ دیں۔ 

سابق حکمرانوں کی ترجیح پاکستان نہیں پیسہ بنانا تھا‘ان کی سوچ یہ تھی کہ اقتدا ر میں آئے ہیں تو شوگرملز لگا لیں اورپیسہ کما کر لندن میں بڑے بڑے گھر خرید لیں‘نیا شہر بسانا آسان کام نہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ اس میں مشکلات اور رکاوٹیں آئیں گی‘منزل کے حصول کیلئے بڑی سوچ رکھنا پڑتی ہے کشتیاں جلاکر آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے راوی ریور فرنٹ اربن ڈوویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرے ہوئے کیا۔

عمران خان نے کہاکہ جب بھی کوئی مشکل وقت ہوتا ہے تو رپورٹر اور کیمرہ مین مائیک پکڑ کر پہنچ جاتے ہیں کدھر ہے نیا پاکستان اور پھر لوگ بر ا بھلا کرتے ہیں ، واقعی مہنگائی ہوئی ہے ، لوگ کہتے ہیں برے حالات ہیں، بیروزگاری ہے۔

کراچی میں جب بارشوں سے سیلاب آیا ہوا ہے لوگوں کے گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں تو جب آپ عوام سے پوچھیں گے کیا حالات ہیں تو کوئی بھی تعریف نہیں کرے گا ،ملک کے مشکل حالات ہیں تو لوگوں کیلئے مشکل حالات ہیں۔دیوانے ہی بڑے کام کرتے ہیں ۔

تازہ ترین