• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی: تیز رفتار کار دکان میں جاگھسی، بچے معجزانہ طور پر محفوظ


ترکی میں دو معصوم بچے بے قابو کار کے خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے، ڈرائیور کے قابو سے باہر کار بچوں کے بالکل قریب سے گزرتی ہوئی ایک دکان میں جا گھسی۔

حادثہ ترکی کے شہر غازی انتیپ میں پیش آیا، خریدار اپنے بچوں سمیت دکان کے آگے کھڑے تھے کہ ایک بےقابو کار تیزی رفتاری سے  دکان کے اندر جاگُھسی۔

 قریب ہی کھڑے بچہ اور  بچی حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے، اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے۔