• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور کیا؟ مگرمچھ کا جبڑا یا کچھوےکا خول


مگر مچھ کے جبڑے اور کچھوے کے خول میں سے زیادہ مضبوط اور طاقتور کیا ہے؟

ہمیں معلوم ہے کہ کچھوے کا خول بہت مضبوط ہوتا ہے، لیکن کتنا؟ کیا مگرمچھ اپنے طاقتور جبڑے سے اسے توڑ سکتا ہے؟ ان تمام سوالوں کے جواب  سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں موجود ہیں، جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے۔

18 سکینڈ کی یہ شاندار ویڈیو انتہائی خوبصورت کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

صارف نے کہا کہ ’موٹی کھال اور تیز دماغ وہ بنیادیں ہیں، جن پر اس دنیا میں رہا جاسکتا ہے، آپ کو کوئی نہیں توڑ سکتا، اگر آپ نے اُسے اجازت نہ دی ہو‘۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگر مچھ ایک کچھوے کو کھانے کی کوشش کر رہا ہے، وہ چاہتا ہے کہ کچھوے کا خول توڑدے۔

مگرمچھ اس کے لیے جبڑے کی طاقت استعمال کرتا ہے، مگر ہر بار ناکام رہتا ہے اور بلآخر ہار مان لیتا ہے جبکہ کچھوے کو اس کی ’امید‘ موت سے دور لے جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس ویڈیو کو بھی کئی ہزار لوگوں نے دیکھا اور کئی خوبصورت اور مزاح سے بھرپور تبصرے کیے، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بوڑھا مگرمچھ، روزانہ دانت صاف نہیں کرتا، اس لیے یہ کمزور ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین