• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک سٹیٹ کے قبضے سے برطانوی بچے کو بازیاب کرالیا گیا، ڈومینک راب

لندن (پی اے) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ نے شام میں اسلامک سٹیٹ کے قبضے سے ایک برطانوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے اور اس کی بازیابی درست چیزوں کو کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں پھنسے ہوئے ہر یتیم اور لاوارث بچے کے کیسز کو انتہائی احتیاط سے جانچا جا رہا ہے۔ سکائی نیوز کے مطابق ڈومینک راب نےسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بچے کی برطانیہ واپسی کا اعلان کرتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔

تازہ ترین