• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ویسٹ انگلینڈ، کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے رات کا کرفیو نافذ

لندن / بریڈفورڈ / سٹیفورڈ (سعید نیازی/ محمد رجاسب مغل / مریم فیصل) نارتھ ایسٹ انگلینڈ میں کورونا کے کیسز پر قابو پانے کیلئے حکومت نے مزید سخت اقدامات نافذ کردیئے ہیں، جس کے تحت گھرانوں پر میل جول کی پابندی عائد کردی ہے، ریسٹورنٹ اور پب صرف ٹیبل سروس فراہم کرسکیں گے اور رات دس سے صبح 5بجے تک ان میں کرفیو نافذ رہے گا۔ نارتھ ایسٹ کے علاقوںمیں یہ سخت اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں ان میں نارتھمبرلینڈ، نیوکاسل، سنڈرلینڈ، نارتھ اینڈ سائوتھ ٹاٹن سائیڈ، کیٹس ہیڈ اور کائونٹی ڈرھم کونسل کے علاقے شامل ہیں جہاں رہنے والے 20 لاکھ کے قریب افراد ان پابندیوں سے متاثر ہوں گے۔ پابندیوں کا اطلاق آج جمعہ 18 ستمبر سے ہوگا۔ نیوکاسل کونسل کے لیڈر نک فوبیز کا کہنا ہے کہ ان عارضی اقدامات کا مقصد مکمل لاک ڈائون کے نفاذ کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس پب، گھروں میں لوگوں کےمیل جول اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے پھیل رہا ہے۔علاوہ ازیں حکومت پورے برطانیہ میں دو ہفتوں کے اندر رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو لگانے کا سوچ رہی ہے متعدد قومی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق کوویڈ 19 کی شرح میں اضافے کی صورت میں بریڈفورڈ سمیت برطانیہ کے مختلف مقامی علاقوں میں سخت اقدامات اٹھانے کا امکان ہے۔ بولٹن شمالی انگلینڈ کا پہلا شہر بن گیا جہاں کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے برطانوی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے پوری کوشش ہو گی کہ دوبارہ لاک ڈاؤن میں نہ جائیں۔وزیر اعظم بوس جانسن کاکا منز میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ ابھی سے سختیاں کی گئیں تو کرسمس کو بچایا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ دوسرے نیشنل لاک ڈائون سے بچنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، کیونکہ ان سخت اقدامات کے نتیجہ میں عوام سکون سے کرسمس منا سکیں گے۔دوسری جانب سٹیفورڈ میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ملک میں جن علاقوں میں کیسز بڑھنے کی شرح زیادہ ہے ان علاقوں میں رات دس بجے کے بعد کرفیو لگایا جارہا ہے۔ حکومتی ترجمان نے دوبارہ ملکی لاک ڈاون کے امکانات کو مسترد کیا ہے تاہم جن علاقوں میں انفیکشن ریٹ ہائی ہے وہاں سماجی سرگرمیوں پر پابندی لگا کر انفیکشن کو نچلی سطح پر لانے کی کو شش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین