• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی یونیورسٹی میں ایم اے سرائیکی کلاسز شروع کیجائیں،ایس ڈی پی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر عنایت اللہ مشرقی، صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، ملک امجد ثاقب، سلیم کلیار اور ملک اشرف ڈیپال نے مطالبہ کیا ہے کہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں فی الفور ایم اے اور بی ایس سرائیکی کی کلاسز شروع کی جائیں، یہاں کے طلباء و طالبات کو مذکورہ کورسز میں داخلہ لینے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان اور بہاولپور کا سفر کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا ہر طالب علم کا حق ہے سرائیکی طلبہ سے یہ حق نہ چھینا جائے، حکومت اور غازی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو سخت احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبعلم کی تخلیقی صلاحیتیں ماں بولی سے ہی پیدا ہوتی ہیں، دوسری کسی بھی زبان میں آپ اسے پڑھائیں گے وہ محض رٹا ہوگا۔ کسی بھی زبان کو آئوٹ کرنے کا مقصد کسی بھی خطے کی تہذیب و ثقافت کو قتل کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔
تازہ ترین