• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورونا وائرس اینٹی باڈیز پر نئی تحقیق سامنے آگئی


کورونا وائرس پر ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1675 نمونوں میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح 36 فیصد سامنے آئی ہے، اگر اینٹی باڈیز کی یہ شرح 60 سے 70 فیصد تک پہنچ جائے تو ہارڈ ایمیونیٹی کو حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض خون میں مئی جون جولائی کے مہینوں میں کی گئی تحقیق میں شریک ماہرین کے مطابق تحقیق میں ہیلتھ کئیر ورکرز، کمیونٹی اور صنعتی ورکرز کے 1675 نمونوں حاصل کئے گئے صنعتی ورکرز میں کورونا  کی اینٹی باڈیز کی شرح 50.3 فیصد سامنے آئی۔

کمیونٹی پاپولیشن میں کورونا وائرس  کی اینٹی باڈیز کی شرح 34 فیصد سامنے آئی ہے، جبکہ ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح سب سے کم 13.2 فیصد سامنے آئی۔

 مجموعی طور پر تمام نمونوں میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح 36 فیصد سامنے آئی ہے، جبکہ اگر اینٹی باڈیز کی یہ شرح 60 سے 70 فیصد تک پہنچ جائے تو ہارڈ ایمیونیٹی کو حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین