پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 752 کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 9افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 514مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 408ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار295 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 579کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 91 ہزار 683مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 33 ہزار 125ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 455ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 98ہزار 142مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 225 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 242ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 257 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 33کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 180 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 991مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 3 ہزار 381کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 80 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 472مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 66 مریض وفات پا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار 865کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 30 لاکھ 90ہزار 660کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔