آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مجھے تھوڑا بڑا ہونے دیں پھر میں شادی کا سوچوں گی، آئمہ بیگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے اپنی دوستی کی افواہوں کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تھوڑا بڑا ہونے دیں پھر میں شادی کا سوچوں گی۔

آئمہ بیگ اوراداکار شہباز شگری کی دوستی سے تو ہرکوئی بخوبی واقف ہے، دونوں بہت کم وقت میں ایک دوسرے کے قریب آئے اور اب ہر تقریب میں ایک ساتھ دکھائی دینے لگے ہیں تاہم دونوں نے اس سے پہلے کبھی اپنے تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی لیکن اب پہلی بار گلوکارہ دل کی بات زبان پر لائی ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکار شہباز شگری سے اپنے تعلق اور شادی سمیت مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں سے متعلق جو بھی افواہیں ہیں وہ سب درست ہیں، ہماری پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں ’پرے ہٹ لو‘ کے لیے گانا ریکارڈ کررہی تھی اور مجھے شہباز شگری کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، وہ بہت پرسکون انسان ہیں، میں نے انہیں کبھی لڑتے ہوئے یا کسی سے الجھتے ہوئے نہیں دیکھا، اور مجھے کسی بھی مرد میں انہیں خصوصیت کی تلاش تھی۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ شہباز اور میری ذہنی ہم آہنگی بہت اچھی ہے اور ہم جب ساتھ ہوتے ہیں تو اچھا لگتا ہے اور ان کا رویہ میرے ساتھ ہمیشہ دوستانہ ہوتا ہے، اگر آپ کو ہمسفر کی صورت میں ایک دوست مل جائے تو اس سے زیادہ اور کیا چاہیے۔

دل لگی سے مزید