• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی میں عدم تعاون پر بلڈنگ پلان منسوخ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کے زیر انتظام علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم میں تعاون نہ کرنے والے مالکان کے گھروں اور کمرشل جائیدادوں کے بلڈنگ پلان منسوخ کرنے اور مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیگی ۔ آرڈی اے کی اتھارٹی میٹنگ نے اس کی منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے انسداد ڈینگی ٹاسک پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے آرڈی اے نے ایسے مالکان جائیداد کیخلاف جن کے گھروں وغیرہ میں پانی کے سٹوریج کھلے ہونگے یا ڈرمز وغیرہ ہونگے اور جن سے ڈینگی پھیلنے کا احتمال ہو گا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہائشی مالکان جائیداد کو پہلے ایک ہزار روپے جبکہ کمرشل جائیدادوں کے مالکان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ، اگر پھر بھی وہ عملدرآمد نہیں کرتے تو انہیں دوسری بار رہائشی جائیدادوں کے مالکان کو دو ہزار روپے جبکہ کمرشل جائیدادوں کے مالکان کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ، دو دفعہ کے جرمانہ کے باوجود ویسی ہی صورتحال رہتی ہے تو پھر ایسے گھروں اور کمرشل جائیدادوں کے بلڈنگ پلان منسوخ کر دیئے جائیں اور مالکان جائیداد کیخلاف ایف آئی آربھی درج کروائی جائیں گی۔
تازہ ترین