• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی ٹیکس ڈائریکٹری،مصطفیٰ نواز کھوکھر41لاکھ‘ نذہت عامر 18لاکھ‘ راجہ ظفر الحق 3لاکھ‘ سنیٹر جنرل قیوم نے 5لاکھ ٹیکس دیا

اسلام آباد (جنگ نیوز) ایف بی آر نے مالی سال 2018ء میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی جو تفاصیل جاری کی ہیں اُن میں بینظیر دور کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا نام قابل ذکر ہے۔ وہ سینٹ کے ممبر ہیں اور اُنہوں نے 41لاکھ 22ہزار 351روپے بطور ٹیکس جمع کرائے۔ سنیٹر نذہت عامر نے 18لاکھ 73ہزار 516روپے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے 3لاکھ 47ہزار 442روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔ (ن) لیگ کے سنیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے 5لاکھ 49ہزار 66روپے کا انکم ٹیکس دیا۔ نجمہ حمید نے ایک لاکھ 68ہزار دس روپے جبکہ سابق وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک نے ایک لاکھ 73ہزار 753روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔
تازہ ترین