• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) قمار بازوں سمیت 40سماج دشمن پکڑے گئے۔موٹروے پولیس نے راولپنڈی سے چوری کی گئی گاڑی پکڑ کر ملزم کو حراست میں لے لیا ، ملزم 9 مقدمات میں مطلوب بتایاجاتاہے۔ راولپنڈی پولیس نے8ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے550گرام چرس، 40لٹر شراب ،83پتنگیں اور ایک خنجربرآمد کر لیا۔پولیس نے6ملزموں سےاسلحہ بھی برآمدکرلیا۔ پیرودہائی پولیس نے آتش بازی کرنے والےکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 3ملزموں سےکھلا پٹرول،گیس سلنڈرز اور پیمائشی آلات برآمد کر لئے۔صادق آباد پولیس نےمنشیات فروش سے2کلو 400گرام چرس برآمدکر لی۔ کہوٹہ پولیس نےجواء کھیلنے کے الزام میں 20قمار باز وں کوگرفتار کرکےدائو پر لگی رقم 54ہزار720روپے ،19 موبائل فون اور دیگر آلات قماربازی برآمد کر لی۔
تازہ ترین