• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس،233مقدمات کے فیصلے،دو مجرموں کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 19ستمبر کو 233مقدمات کا فیصلہ 266افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے13 اور منشیات کے 50 مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے پانچ منشیات کے آٹھ، خیبرپختونخوا میں قتل کے تین منشیات کے 23، سندھ میں قتل کے چار منشیات کے سترہ، بلوچستان میں قتل کے ایک اور منشیات کے دو مقدمات کا فیصلہ ہوا، دو مجرموں کو سزائے موت پانچ کو عمر قید گیارہ کو ساڑھے 49 سال 23 دن قید اور 4472000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،نے مجموعی طور پر 85 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 85 مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے کل 167 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 21 مجرموں کو 20 سال 10ماہ 28 دن قید اور 25700 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین