امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ کے معاملے پر لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔
ظہران ممدانی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم اور فلسطینی عوام کے خلاف ہولناک نسل کشی کا معمار‘ قرار دے دیا۔
ان کا یہ بیان نیتن یاہو کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سامنے آیا۔
ظہران ممدانی کے بیان پر اپنے ردِعمل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر پر حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف احتجاج کو ہوا دینے کا الزام عائد کر دیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں ’سچ‘ بیان کروں گا اور ظہران ممدانی کے بارے میں بھی اپنا مؤقف پیش کروں گا۔
انہوں نے نیویارک کے میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف ہنگاموں پر آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے۔