• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پنجاب حکومت نے دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل 2020ءکی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاہے، صوبائی کابینہ نے عوام کے وسیع ترمفاد میں دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل منظور کیا ہے۔

لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں غیر معیاری اور جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والے مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی۔

ترمیمی بل کی منظوری سے عالمی معیار کی کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی، ان کا کہنا تھا کہ کینسر، الرجی اورجلدی ا مراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی اور اصلی برانڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اب کاغذوں میں نہیں بلکہ عملی طورپر اس مافیا کاسدباب ممکن ہوگا۔

تازہ ترین