• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہ ؓ کرام کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، مفتی یوسف قصوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی محمد یوسف قصوری نے کہا ہے کہ انبیاء علیہ السلام کے بعد سب سے افضل جماعت صحابہ ؓ کرام کی ہے،ان سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اسی لیے کوئی مسلمان کسی بھی صحابی کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقدس شخصیات کی توہین روکنے کے لئے قانون سازی کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس لیاقت آباد کے زیر اہتمام قاسم آباد میں ”دفاع صحابہ ؓ کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے قاری خلیل الرحمٰن جاوید، حافظ عبد الحمید گوندل، مولانا افضل سردار، سید عامر نجیب،،مولانا سلمان احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مفتی یوسف قصوری نے مزید کہا کہ عظمت صحابہ ؓ کے لئے مسلمانان پاکستان کے جذبات کا اظہار جلسوں اور ریلیوں میں جاری ہے، حکومت اور تحفظ کے ذمہ دار ادارے عوام کے جذبات کو سمجھیں اور بنیاد اسلام بل کے طرز کی قانون سازی کر کے ناموس صحابہ ؓ کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے فرقہ پرست عناصر کے خلاف قانونی کاروائی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

تازہ ترین