• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل اسٹور لائسنس کے اجراء کیلئے رشوت طلب کرنے کی شکایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سینٹرل میں لائسنس کےاجراء کے لئے رشوت طلبی پر شہری نے دو ملازمین کے خلاف سیکریٹری صحت سندھ اور اینٹی کرپشن سے کارروائی کی درخواست کر دی ہے، ڈسٹرک سینٹرل میں قائم میڈیکل اسٹور کے مالک محمد علی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میڈیکل اسٹور لائسنس کے اجراء کی سرکاری فیس 5 ہزار روپے ہے لیکن ڈی ایچ او سینٹرل آفس کے ملازم ناصر خان اور آفاق الدین نے مبینہ طور پر 80 ہزار روپے طلب کیے اور نہ دینے پر حراساں کرکے واپس بھیج دیا، اس ضمن میں ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر اوڈھو کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تاحال ایسی کوئی شکایت نہیں آئی،اگر کوئی شکایت آئے گی تو ضرور تحقیقات کرکے ازخود کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین