• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل چورنگی فلائی اوور، موٹر سائیکل پر ریس لگانے والا نوجوان حادثے میں ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رات گئے جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان ہلاک ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب منچلے موٹر سائیکلوں پر ریس لگارہے تھے کہ ا سی دوران تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 22سالہ نوجوان شاہ زیب جاں بحق ہوگیا ، متوفی کے ساتھی لاش لے کر جناح اسپتال پہنچے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے متوفی کے اہل خانہ کو مطلع کیا ، اہل خانہ کے پہنچتے ہی بغیر کارروائی لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔
تازہ ترین