• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران کی مخالفت میں کثیر الجہتی مقام نہیں حاصل کرسکتا،ایرانی سفیر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو کا نتیجہ امریکہ کی عالمی سطح پر تنہائی کی صورت میں میں سامنے آچکا ہے۔ اسلام آباد میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وائٹ ہاؤس ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کے نتیجے میں مکمل طور پر الگ تھلگ ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکابین الاقوامی قانون اور ضابطہ کو چیلنج کرتے ہوئے ایران کی مخالفت میں کوئی کثیر الجہتی مقام نہیں حاصل کرسکتا۔ ایک بارپھر وہائٹ ہائوس طاقت اور دھونس کی شکست خوردہ زبان کا سہارا لے رہا ہے۔
تازہ ترین