• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن ہے، مقررین

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن ہے، مقررین 


لاہور، سکھر (نمائندگان جنگ) ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میرشکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں غیرقانونی گرفتاری کیخلاف اتوار کے روز بھی لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں سینئر صحافیوں جنگ، جیو، دی نیوز، آواز کے ورکرز ودیگر شعبہ زندگی سے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن ہے۔انکی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔حکومت میڈیا کو جتنا دبائے گی وہ اور زیادہ ابھرے گا۔جنگ اور جیو کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ میرشکیل الرحمان کو فوری رہا کرے۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ دوسری جانب میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں بلا جواز گرفتاری کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس صدر سلیم سہتو کی زیر صدارت سکھر پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور پریس کلب کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں کے رہنماوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمن بلا جواز اور غیر قانونی طور پر 191 دن سے نیب کی قید میں ہیں وہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ ہیں اور ان کے خلاف حکومت کی انتقامی کاروائی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ میر شکیل الرحمان کو فوری طور پر رہا گیا جائے۔

تازہ ترین