• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں مختلف شہروں میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، جنگ ورکرز یونین کے فاروق اعوان، عزیز شیخ، محمد علی، واجد حسین، ہمایوں زمان مرزا اور عائشہ اکرم نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں آزادی گلی میں احتجاج کیا گیا، سینئر صحافی حنیف خالد، رانا غلام قادر، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ناصر چشتی، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی، سیکرٹری جنرل آر آئی یو جے آصف علی بھٹی، جنگ ورکر منیر شاہ، رہنماء مسلم لیگ ن امتیاز تاجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن نے جس اصولی صحافت کی بنیاد رکھی تھی تمام میڈیا اس کی پیروی کر رہا ہے۔

کوئٹہ میں صحافیوں نے جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور میں جنگ جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر ہونے والے مظاہرے میں شریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا ہے۔

بہاول پور میں صحافیوں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، پریس کلب پر احتجاج نواب شاہ میں صحافیوں نے چکرا بازار میں مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین