آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت ناکام ہوچکی، ایف اے ٹی ایف بلز عجلت میں منظور ہوا، جے یو آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے تحت کراچی میں 29 اکتوبر کو سیرت النبیؐ وناموس صحابہؓ ملین مارچ ہوگا، جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سمیت مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، یہ فیصلہ جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ اور کراچی ڈویزن کے تمام اضلاع اور پی ایس ایز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوا جس میں مفتی فضل غفور، علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبد الکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، کراچی کے تمام اضلاع اور پی ایس کے عاملہ اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی، اجلاس سے مفتی فضل غفور، مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، ایف اے ٹی ایف بلز کی عجلت میں منظوری کے بعد گویا ہم نے ہندوستان سے بھیجی گئی ڈرافٹنگ کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید