• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: کل سے مڈل اسکولز کھولنے کا فیصلہ


خیبر پختون خوا حکومت نے کل سے صوبے بھر میں مڈل اسکولز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں وزیرِ تعلیم خیبر پختون خوا شہرام ترکئی نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل سے شروع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مڈل اسکولز کھولنے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

وزیرِ تعلیم خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت صوبے میں مڈل کلاسز شروع کر رہے ہیں۔


شہرام ترکئی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ بچوں کا مزید قیمتی وقت ضائع نہیں کر سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری اسکول بھی جلد کھول دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین