• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SOPs خلاف ورزی پر مزید 13 تعلیمی ادارے بند


ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 13 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے اسکول کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے، سیل کئے گئے تعلیمی اداروں میں سے 10 خیبرپختونخوا اور 3 سندھ کے ہیں۔


این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 752 کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 9افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 514مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی 22 تعلیمی ادارے بند کیے جانے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد 15 ستمبر سے ابھی تک مجموعی طور پر 35 تعلیم ادارے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیے گئے ہیں۔


تازہ ترین