پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا، 2 روز میں انڈیکس کی گراوٹ 675 پوائنٹس ہوگئی۔
پاکستان شیئرز بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا، کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 498 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
کاروبار کا اختتام 345 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 828 پر ہوا ہے۔
حصص بازار میں آ ج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 12ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 60 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 831 ارب روپے ہے۔