• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ کو 194دن ہو گئے ہیں۔

سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، زاہد عثمان، عائشہ اکرم، سول سوسائٹی کے صدر عبداللّٰہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی طویل قید بھی ان کے آہنی عزم کو نہیں توڑ سکی۔

راول پنڈی میں ہونے والے احتجاج میں سینئر صحافی آصف علی بھٹی، ناصر زیدی، حنیف خالد، ناصر چشتی، رانا غلام قادر اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

پشاور میں صحافیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ میں صحافیوں نے جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

بہاولپور میں صحافیوں نے پریس کلب پر جبکہ نواب شاہ میں صحافیوں نے لیاقت آباد میں مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین