• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر چارلس مشل کے قرنطینہ ہونے پر یورپین قیادت کا اجلاس منسوخ

یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے قرنطینہ میں جانے کے باعث یورپین قیادت کا طے شدہ اجلاس منسوخ کردیا ہے۔

ایجنڈے کے تحت اجلاس پہلے سے 24 اور 25 ستمبر، یکم اور 2 اکتوبر کو طے شدہ تھا لیکن اچانک ان کے ترجمان بیرنڈ لیٹس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی کہ چارلس مشل کے ساتھ گذشتہ ہفتے جس سیکورٹی افسر کی ڈیوٹی تھی اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس پر انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹویٹ میں مزید مطلع کیا گیا ہے کہ کونسل کے صدر میں اب تک کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین