• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک لائرز مومنٹ پاکستان کے تحت وکلا کنونشن دسمبر میں ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامک لائرز مومنٹ پاکستان کے صدر ایڈووکیٹ خان افضل نے ملک میں احتساب کے عمل کو سخت و بلا تفریق ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی بھی ملک و معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ آئی ایل ایم کے تحت دسمبر کے آخری ہفتہ ملک گیر وکلاءکا کنونشن منصورہ لاہور میں ہوگا۔ سینیٹر سراج الحق و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب اور مختلف لائرز فورم کے وکلاءسے بات چیت کے دوران کیا۔ آئی ایم ایل کے صوبائی صدر سردار اکبر اجن ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شعاع النبی ایڈووکیٹ و دیگر مقامی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
تازہ ترین