• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی نے خوبصورت تصاویر کیساتھ مداحوں سے احوال دریافت کرلیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواورباصلاحیت اداکارہ اورہردلعزیزسجل علی نے سوشل میڈیا پراپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئےمداحوں سےاُن کا حال احوال دریافت کرلیا۔ مقبول ترین ڈراما سیریل’الف‘ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سجل علی نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی دودلکش تصاویرپوسٹ کیں۔سجل علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اداکارہ کی خوبصورت مُسکراہٹ اُس بے رنگ تصویر کو بھی حسین بنا رہی ہے جبکہ دوسری تصویر میں سجل علی ہاتھ میں لال گلاب تھامے کھڑی ہیں۔ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے مداحوں سے اُن کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’حال کیسا ہے جنا ب کا؟‘ اداکارہ کے سوال پر عاقب نامی صارف نے سجل کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا حال ٹھیک ہے آپ اپنا حال بتائیں۔‘ ایک صارف نے سجل سے سوال کیا کہ’آپ اپنے شوہر یعنی احد رضا میر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیوں نہیں کرتی ہیں؟‘

تازہ ترین