• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11پاکستانیوں کا قتل، ہندو کمیونٹی بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنا دیگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستانی ہندو کمیونٹی نے ہندو خاندان کے بہیمانہ قتل کیخلاف کل 24 ستمبر کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے، دوسری جانب شاہ محمود نے کہاہےکہ بھارتی پولیس حقائق چھپا رہی ہے۔ کونسل کے سرپرست اعلیٰ رمیش کمار نے پارلیمنٹ لاجز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بھارت میں جاسوس نہ بننے پر11پاکستانیوں کو قتل کیا گیا، 11پاکستانیوں کی بھارت میں ہلاکت پرکوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی، بھارت کا ڈرامہ سب کے سامنے آنا چاہئے، 2012میں جوخاندان بھارت گئے اسکو 2020تک شہریت نہیں دی گئی، انہوں نے کہاکہ انسانیت کا قتل ہورہا ہے مگر عالمی قوتیں خاموش ہیں، پاکستانی سفارتخانہ کو واقعہ تک رسائی نہیں دی جارہی، ہندو کمیونٹی کا مجھ پر دبائو ہے مجھ پر اب فرض ہے کہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دوں، انہوں نے 6 گھنٹے بعد پاکستان کے ہر شہر میں احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام قافلے جمعرات کو اسلام آباد ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونگے، اگر سول سوسائٹی کو آواز دوں تو بھارت ماضی کے تمام دھرنے بھول جائیگا، آج رات 10 بجے تھرپاکر سے ہندو کمیونٹی کا جلوس نکلے گا، میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدر آباد، نواب شاہ اور کراچی سے جلوس نکالے جائینگے۔

تازہ ترین