• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی (اے ایف پی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شراب خریدنے اورپینے پر عائد پرمٹ کے قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دبئی نے بھی پہلے ہی اس ضمن میں قوانین میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کے لئے کیا گیا ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شراب خریدنے والے شخص کی عمر 21 سال ہونی چاہئے اور اسے پرائیویٹ جگہ یا پھر اس مقصد کے لئے مخصوص جگہ پر پیا جاسکتا ہے۔

تاہم یہ ابہام موجود ہے کہ کیا مسلمان بھی شراب خرید کرپی سکتے ہیں یا نہیں قبل ازیں پرمٹ صرف غیرمسلموں کو جاری کئے جاتے تھے۔

تازہ ترین