• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں کشمیر کیلئے آواز اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ

وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں کشمیر کیلئے آواز اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ 


اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر اہلِ کشمیر کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ترکی کی غیر متزلزل حمایت حقِ خودارادیت کی جائز و منصفانہ جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لئے ہمت و حوصلے کا ایک ذریعہ ہے۔

تازہ ترین