• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ،مندی کا تسلسل تھم گیا ،47پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالیاتی اداروں اور انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خریداری کے باعث مارکیٹ میں جاری مندی کا تسلسل تھم گیا ،کے ایس ای 100انڈیکس میں اتار چڑھا ئو کے بعد 47پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،سرمایہ کاری مالیت 10 ارب 27کروڑ 18لاکھ روپے بڑھ گئی ، 51.90فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،کاروباری حجم بھی گذشتہ روز کی نسبت بڑھ گیا۔
تازہ ترین