• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی ہسپتال پر دباؤ کم کرنے کیلئے فلٹر کلینک کا قیام زیر غور،کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روزانہ ہزاروں مریض شفایاب ہورہے ہیں۔ ہسپتال پر دباؤ کم کرنے کیلئے فلٹر کلینک کا قیام زیر غور ہے۔ یہ بات کمشنر جاوید اختر محمود نے کارڈیالوجی ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک اور میسر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی بارے بھی مریضوں سے دریافت کیا۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں دینے بارے کوشاں ہے، صحت کے تمام پراجیکٹس کی فنڈنگ کی جارہی ہے۔
تازہ ترین