ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس سٹی شجاعباد نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔اے ایس آئی عباس نے استغاثہ پیش کیا کہ وسیم نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اسکے ساتھ ڈکیتی کی وارات ہوئی ہے، موقع پر پہنچے تو ایسا کو ئی معاملہ نہ تھا ،وسیم کا اقبال کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس پر اس نے جھوٹی کا ل کی۔