• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: گاڑیوں کی رجسٹریشن میں فراڈ کا انکشاف

محکمۂ اینٹی کرپشن لاہور نے محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں فراڈ کا انکشاف کیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے ای ٹی او، ایکسائز انسپکٹر سمیت 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای ٹی او قاری غلام رسول، ایکسائز انسپکٹر وحید میؤ اور ایجنٹ خرم گجر نے خزانے کو نقصان پہنچایا ہے، ملزمان نے جعلی اور بوگس واؤچرز پر گاڑیاں رجسٹر کیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 465 جعلی گاڑیاں رجسٹر کیں، خرم گجر کو جعلی واؤچر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن بُکس جاری کی گئیں، خرم گجر بازار سے چھوٹی بسیں اور لوڈر گاڑیاں تیار کرواتا رہا۔


اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ کے مطابق 30 ہزار جعلی لوڈر بسیں اور ٹرک مارکیٹ میں ہیں، موٹر سائیکلوں اور اسکوٹرز کے نمبروں پر مارکیٹ میں ٹرک چل رہے ہیں۔

تازہ ترین