• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

اراولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی دوبارہ پنجاب میں رجسٹریشن کی اجازت کیلئے سمری وزیراعلٰی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ اس سے قبل 1995\96ء میں دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی ری رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ان گاڑیوں کے مالکان کیلئے ضروری ہو گا کہ پہلے وہ اپنے صوبے جس میں ان کی گاڑیاں رجسٹرڈ ہونگی وہاں سے این او سی حاصل کریں، اس کے بعد انہیں پنجاب میں نئے نمبر ملیں گے،ایکسائز ذرائع کے مطابق ماضی میں دیگر صوبوں کی پنجاب میں گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن پر پابندی اس لیے عائد کی گئی تھی کہ جن گاڑیوں خصوصاً ٹرکوں وغیرہ کے ذمہ دوسرے صوبوں میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں زیادہ پیسے ہو جاتے تھے وہ پھر پنجاب میں دوبارہ نئے نمبر سے اپنے ٹرک رجسٹرڈ کروا لیتے تھے۔
تازہ ترین