• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجم جرال کو ٹکٹ ملنے سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں میرپور حلقہ نمبر3 سے پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ خواتین کی صدر انجم جرال کو ٹکٹ ملنے پر نظریاتی و عملی سیاست میں کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر فیڈرل کونسل پیپلز پارٹی برطانیہ چوہدری محمد امین اور بزرگ کشمیری اور پارٹی رہنما حاجی شریف مغل نے اپنے بیان میں کیا۔ حاجی شریف مغل کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عظیم لیڈر اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ عملی سیاست میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔ انجم جرال کو فریال تالپور کی جانب سےانتخابی ٹکٹ کا گرین سگنل ملناشہید بینظیر بھٹو کی سوچ کا عکاسی ہے۔ ممبر فیڈرل کونسل چوہدری امین کا کہنا تھا کہ میرپور کا باسی ہوں وہاں پیپلزپارٹی کا مضبوط ووٹ بینک موجود ہے۔ پی پی شعبہ خواتین برطانیہ کی صدرانجم جرال کو اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو کامیابی یقینی ہوگی۔
تازہ ترین